حیدرآباد۔6۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج اسپیکر اسمبلی این منوہر نے اسمبلی کے
اجلاس کو کافی شور و غل کے ماحول کو دیکھتے ہوئے کل تک کے لئے ملتوی کر
دیا۔ اسمبلی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے
اسمبلی میں متحدہ آندھرا پردیش پر قرار داد پیش کرنے کی نوٹس حوالہ کیا۔
جسکو اسپیکر اسمبلی نے مسترد کر دیا۔ جسکے نتیجہ میں وائی ایس آر کانگریس
ارکان نے اسپیکر کے پوڈیم کا محاصرہ کرتے ہوئے متحدہ آندھرا پردیش کی تائید
میں نعرے لگایا۔
اسکی مخالفت میں تلنگانہ کے ارکان بھی علیحدہ ریاست کی
تائید میں جئے تلنگانہ کے نعرے لگائے۔ اجلاس کو بار بار ملتوی کرنے کے
باوجود اسی صورت حال کی وجہ سے اسپیکر نے کل تک کے لئے اجلاس کو ملتوی کر
دیا۔ اسپیکر اسمبلی این منوہر نے ارکان اسمبلی سے خواہش کی کہ وہ دس دسمبر
سے قبل بل میں ترمیم سے متعلق اپنے اپنے آرا کو پیش کریں۔قانون ساز کونسل
کا بھی تقریبا یہی حال رہا جسکے نتیجہ میں قانون ساز کو نسل کو چیرمن چکرا
پانی نے کل تک کے لئے کاروائی کو ملتوی کر دیا۔